پی ڈی ایم حکومت سے نجات دلانے کیلئے متحد:خرم دستگیر خان

 پی ڈی ایم حکومت سے نجات دلانے کیلئے متحد:خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں عوام کو موجودہ نالائق حکومت سے نجات دلانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی قیادت مہنگائی کے ستائے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی۔ قائد عوام میاں نوازشریف کی سیاست ختم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی سیاست خطرے میں پڑ چکی ہے ۔اقتدار سے جانے کا خوف عمران خان اور اسکے حواریوں پر طاری ہوچکا ہے ۔

عوام دشمن موجودہ حکمرانوں کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پاکستان کے غیور عوام آٹا، چینی چور حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما میاں عقیل کھوکھر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرسابق میئر شیخ ثروت اکرام، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، انجینئر عثمان کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں