ضلع بھرکے یوٹیلیٹی سٹورز سے گھی اور کوکنگ آئل غائب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلع بھرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ پانچ ماہ سے کسی قسم کا گھی اور کوکنگ آئل دستیاب نہیں ہے ۔
جبکہ آٹا دالیں اور پتی بھی دستیاب نہیں ہے جس کے باعث شہری یہ اشیا اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں 70سے زائد یو ٹیلیٹی سٹورز ہیں جہاں سے شہریوں کو عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء ضروریہ ملتی ہیں، لیکن یوٹیلیٹی سٹور ز پر گزشتہ پانچ ماہ سے کسی بھی قسم کا کو کنگ آئل ہے نہ ہی گھی دستیاب ہے جبکہ آٹا بھی گزشتہ کئی روز سے یو ٹیلیٹی سٹور پر دستیاب نہیں ہے ۔
دال چنا، سفید چنے ،مسور دال ،ثابت مسور ،دال ماش سمیت کئی اشیاء یوٹیلیٹی سٹور پر موجود ہی نہیں ہیں. شہری یوٹیلٹی سٹورزپر خریداری کے لیے آتے ہیں لیکن اشیاء نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کچھ خریدے واپس جا رہے ہیں جس کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر سناٹا چھایا ہوا ہے ،شہریون نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی گی ۔