بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

کاروباری مراکز میں تاجر، گھروں میں شہری ہیٹروں،انگیٹھیوں کا مزا لیتے رہے ،تعلیمی اداروں،سرکاری ونجی دفاتر میں حاضری جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہی۔گزشتہ تین روز مسلسل شروع ہونے والی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی دن بھر آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہیں اور بعض علاقوں میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا بارش کے باعث کاروبار مراکز میں مندے کا رجحان رہا تاجر ہاتھوں پر ہاتھ رکھے انگیٹھیوں اور ہیٹرز کا استعمال کرکے سردی دور کرنے کی کوشش میں مصروف رہے ۔بارش کی وجہ سے تعلیمی اداروں،سرکاری ونجی اداروں میں حاضری کم رہی اور شہر میں مزدوروں کے درجنوں اڈے بھی ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں