لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

سیالکوٹ،ڈسکہ ،سمبڑیال ،کامونکے ،پنڈی بھٹیاں(نمائندہ دنیا )مختلف وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑاجبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ کوٹلی سید امیر کے موضع کرول کی 45سالہ روبینہ زوجہ قیصر بشیر اپنے بھانجے عبدالرحمن کے ہمراہ شاپنگ کیلئے جارہی تھی کہ گاؤں کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کے دوران فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، تھانہ موترہ کے گاؤں کوٹلی بھاگو کے کارسوار عابد علی سے گھوئینگی کے قریب 50 ہزار رپے جبکہ تھانہ ستراہ کے گاؤں بھگت پور میں عبداﷲ اور کزن سے 8ہزار روپے چھینے گئے ، تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور روڈ پر موبائل فون کمپنی کی نجی فرنچائز سے چار ڈاکو 4لاکھ روپے اورخاتون ملازمہ سے زیور چھین کر کرفرارہوگئے۔

ڈسکہ میں وقاص سے ستم روڈ کے قریب تین ڈاکوؤں نے 7ہزار روپے اور موبائل فونز چھین لئے ، سمبڑیال میں 2موٹر سائیکل سوار ڈاکو ؤں نے محلہ ستار شاہ ولی کے ڈیٹول کمپنی کے سیلز مین حمزہ شہزاد سے کلووال نزد ٹکا سٹاپ کے قریب 40ہزار روپے ، موضع جگت پور کے موٹر سائیکل سوار عطاء الرحمن اورا سکی ہمشیرہ سے 2موبائل فونز ، 7ہزار روپے چھین لیے جبکہ چورتھانہ بیگووالہ کے علاقہ چک ککا جت محنت کش کا آٹو رکشہ ،سرور مسیح کی حویلی سے موٹر بجلی لے ڑے ،ادھر نوشہرہ ورکاں کے گاؤ ں جوگی گورائیہ کا امام مسجد اپنی بیوی آمنہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین لڑکوں نے آمنہ بی بی سے پرس چھین لیاجس میں دس ہزارروپے اور موبائل فون تھاجبکہ پنڈی بھٹیاں میں تالہ توڑ گروپ متحرک ہے اور دو روز میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں