دیہی یونین کونسلوں اور پسماندہ علاقوں میں 2 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

دیہی یونین کونسلوں اور پسماندہ علاقوں میں 2 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کی دیہی یونین کونسلوں اور پسماندہ علاقوں میں2ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

 پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور سابق بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی سکیمیں تیار کی جائیں گی اوراس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ، ریجن کی سابق26میونسپل کمیٹیوں کی300کے قریب یوسیز میں 25/25لاکھ اور538وارڈز میں کونسلروں کے ذریعے ترقیاتی کام کروانے کیلئے 5/5لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیمیں تیار کی جائیں گی۔

فنڈز یو سی سطح پر سینی ٹیشن،گلیوں ،نالیوں کی تعمیر،قبرستانوں کی چار دیواری ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور پارکوں کی تعمیر پر خرچ ہونگے ، ذرائع کے مطابق فنڈز کے اجر اور منصفانہ تقسیم کیلئے ضلعی سطح پر تین رکنی تکنیکی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس میں ڈپٹی کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ کے افسر شامل ہونگے تاکہ فنڈزاچھی طریقے سے خرچ ہوسکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں