پی ڈی ایم 23مارچ کو حقیقی یوم جمہوریہ منائیگی ـ:خرم دستگیر

 پی ڈی ایم 23مارچ کو حقیقی یوم جمہوریہ منائیگی ـ:خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 23مارچ کو حقیقی معنوں میں یوم جمہوریہ منائے گی۔

موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،عمران خان کی نام نہاد تبدیلی نے ہر طبقہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،ساڑھے تین سالوں میں جعلی ونام نہاد تبدیلی کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ،عمران خان کی دھمکیوں سے اپوزیشن اور عوام ڈرنے والے نہیں ہیں ، حکومت جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لیکر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔

قوم کے پاس ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے میاں نوازشریف کے متبادل کوئی لیڈر نہیں ہے ،نااہل و نالائق حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے آئینی وقانونی راستہ اختیار کرینگے ، مسلم لیگی ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ کی رہائشگاہ پر لیگی رہنماؤں کیساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کرپشن کا الزام لگانے والے خود چور نکلے ہیں ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمرانی حکومت کی شفافیت کا پول کھول دیا ہے ،حکومت کے پاس عوامی فلاح اور ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں