چندا قلعہ تا جناح انٹرچینج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

چندا قلعہ تا جناح انٹرچینج شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کا مغربی بائی پاس چن دا قلعہ تا جناح انٹرچینج شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا۔

دن اور شام کے اوقات میں تمام چوکوں کھیالی،اعوان چوک،عالم چوک اور واپڈا ٹاؤن کے سامنے ٹریفک کی بندش معمول بن گئی، ایمبولینسز اور مال بردار گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں ، موٹر وے پولیس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے بجائے گاڑیوں میں بیٹھی رہتی ہے جس سے شہری اذیت کاشکارہیں اورانہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں