شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر نیوالے عظیم لوگ ہیں :ذیشان وسیر
وزیرآباد(نا مہ نگار)معاشرے کے افرادکی صحت بحالی کے اقدامات کرنے والے عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہیں جس معاشرے میں خدمت کاجذبہ ہووہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے ،صحت مند قومیں ہی صحت مند معاشرے کے ذریعے عزت ومرتبہ حاصل کرتی ہیں۔
ان خیالات کااظہار صدر گوجرانوالہ ڈویژن پنجاب جٹ فاؤنڈیشن یوتھ ونگ ذیشان وسیر،عارف سیماب ،حامد مغل نے انجمن بہبود مریضاں کی طرف سے تحصیل ہسپتال میں لگائے گئے ڈائلسز یونٹ کا معائنہ کرنے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر صدرناصر محموداللہ والے ، اسلم جاوید ،محمد اشرف نثارودیگر بھی ہمرا ہ تھے ۔