ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری،16شکایات کا ازالہ

 ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب  کی سیالکوٹ میں کھلی  کچہری،16شکایات کا ازالہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ گوجرانوالہ ڈویژن شاہد لطیف خان نے سیالکوٹ میں قائم ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی اور مختلف وفاقی محکموں کیخلاف 18 عوامی شکایات سنیں اور16 کا موقع پر ہی فیصلہ کردیا جبکہ دیگر2 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کردیاگیا۔

 شاہد لطیف خان نے اس موقع پر کہا کہ شکایات کاصرف چالیس دن میں فیصلہ کیا جاتا ہے تمام شکایات کنندگان نے درخواست کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں