ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کا حکم

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کے ہمراہ کشمیر روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، گرین بیلٹس، سٹریٹ لائٹس، نکاس آب، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

اس موقع سی او ایم سی زبیر وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ سمیت دیگر تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر انے کیلئے ہدایات دیں ، انہوں نے متعلقہ افسر وں کو گرین بیلٹس میں پودے لگانے ، سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کر انے کیلئے احکامات جاری کیے ۔

ڈی سی عمران قریشی نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی و نکاس آب اور جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے بتایا کہ انتظامات مکمل کرنے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔ انکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہر کو خوبصورت بنایا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں