واہنڈو:گورنمنٹ پرائمر ی سکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

واہنڈو:گورنمنٹ پرائمر ی سکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

واہنڈو(نامہ نگار )جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر،خستہ بلڈنگ،بند واش روم،گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول رانا میں پانچ کلاسزکی طالبات بنیادی سہولیات کے بغیرایک ہی کمرے میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ۔

واہنڈو کے نواحی گائوں رانا میں ایک ایسا سرکاری سکول قائم ہے جہاں تعینات چار ٹیچر ماہانہ تنخواہ باقاعدگی سے وصول کررہی ہیں،لیکن زیر تعلیم پچاس سے زائد طلبا وطالبات کی پانچ کلاسز کیلئے صرف ایک کلاس روم قائم ہے ،موسم کی شدت کے باعث تمام کلاسز ایک ہی کمرے میں لگائی جاتی ہیں،سکول کی بلڈنگ انتہا ئی خستہ اور ناقابل استعمال ہوچکی ہے ، طلبا کے زیراستعمال فرنیچر ڈیسک وغیرہ بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں،کمروں کی کھڑیاں ٹوٹ چکی ہیں اور سردی سے بچا ئوکیلئے کپڑے تانے ہوئے ہیں ،سکول میں واحد واش روم صرف ٹیچرز کیلئے ہی مختص ہے ۔

محکمانہ روک ٹوک نہ ہونے کے باعث سکول میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیردکھا ئی دیتے دیتے ہیں،سکول میں ناقص سہولیات کے باعث مقامی لوگ بچوں کونجی سکولوں میں داخل کرارہے ہیں،یہی وجہ کہ پانچوں کلاسز کی طالبات کی مجموعی تعداد صرف50کے قریب ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ سکول میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں