منتخب صدر بار ملک عبدالستار اعوان کی پیر غلام فرید کی رہائش گاہ پرآمد

 منتخب صدر بار ملک عبدالستار اعوان  کی پیر غلام فرید کی رہائش گاہ پرآمد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ملک عبدالستار اعوان سینئر رہنما مسلم لیگ ن پیر غلام فرید کی رہائش گا ہ پر پہنچ گئے اورالیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بارا یسو سی ایشن کے الیکشن میں ان کی حمایت کی وجہ سے کامیابی کی منزل آسان ہوئی۔

 اس موقع پرسابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا کہ ملک میں قانو ن کی حکمرانی اور آئین کی با لا دستی کے لئے وکلا برادری نے ہمیشہ بے مثال جدوجہد کی، شازیہ فرید نے کہا کہ عوام کو عدل و انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں گو جرانوالہ با ر ایسو سی ایشن کی نئی رجیم سے بے حد تو قعات وابستہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں