تتلے عالی:2گروپوں میں 2دن سے فائرنگ جاری
تتلے عالی(نامہ نگار )بیگ پور میں جگہ کے تنازع پر دوگروپوں میں دو روز سے فائرنگ جاری ہے ،14افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بیگ پور میں بشریٰ بی بی اور شاہد آفریدی گروپ میں زمین کاتنازع چل رہا ہے ، گزشتہ روز بشریٰ بی بی گروپ کی جانب سے نجیب منج سکنہ تتلے ،حکیم حیدر اور8 نامعلوم افراد جبکہ شاہد آفریدی گروپ کے ذوالفقار عرف چھبی نے 3 افراد کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر دی ،پولیس موقع پر پہنچی توملزم فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ دو دن سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے البتہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔