سرکاری سکولوں کے181اساتذہ کوریگولرکرنے کے احکامات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) محکمہ تعلیم نے 2017-18 میں بھرتی ہونیوالے گوجرانوالہ کی پانچوں تحصیلوں کے سرکاری سکولوں کے 181 خواتین اور مرد اساتذہ کو ریگولر کرنے کے احکامات کردیئے ہیں۔
ریگولر ہونے والے اساتذہ موجودہ سیٹوں پر ہی تعینات رہیں گے۔ 132 اساتذہ کو ای ایس ای سے پی ایس ٹی اور49اساتذہ کو ایس ای ایس ای سے ای ایس ٹی میں ریگولر کیا گیا ہے ، تین سالہ سروس اور بی ایڈ کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد منتظر اساتذہ کو اپنی سیٹوں پر ریگولر کیا گیا ہے جن میں گوجرانوالہ سٹی کے30، صدر24، کامونکی57، نوشہرہ ورکاں21اور وزیر آباد کے44اساتذہ شامل ہیں۔
ڈی ای او ایلیمنٹری ملک خالد جاوید اعوان نے کا کہنا تھا کہ ریگولر ہونے والے اساتذہ نے اپنی تین سالہ سروس مکمل اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے،2017کے7اساتذہ اور 2018کے 125اساتذہ کو ریگولر کیا گیا ہے ۔