حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے کو 2بارعمرقید کی سزاسنادی گئی

حاملہ بیوی کو قتل کرنیوالے کو 2بارعمرقید کی سزاسنادی گئی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نے حاملہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے مجرم کو50سال قید کا حکم دیدیا ۔

 فاضل جج ندیم حسین نے مجرم کو8لاکھ معاوضہ مقتولہ کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسین کی عدالت میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں حاملہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔

فریقین کے وکلاء کے دلائل کی سماعت کے بعد فاضل جج نے مجرم بلال ارشد کو جرم ثابت ہونے پر دو دفعہ عمر قید اور8 لاکھ روپے معاوضہ مقتولہ تہمینہ کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا ۔ تھانہ پیپلز کالونی میں 26جون 2019کو محمد الیاس کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں