ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن ، درجنوں تجاوزات مسمار

ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن ، درجنوں تجاوزات مسمار

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن کیااوردرجنوں تجاوزات کومسمار کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے افسروں و عملہ نے جی ٹی روڈ،گوندلانوالہ پھاٹک،شیخوپورہ روڈ اور دال بازار اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ ریلوے پھاٹک پر پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کیا، اس کے علاوہ درجنوں ٹھیلے ،ریڑھیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں،انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود تمام غیر قانونی تعمیرات کو ختم کر دیں ورنہ تجاوزات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر جاری تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور ان کی مکمل روک تھام کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے 18کارکردگی اعشاریئے مقرر کیے ہیں جن میں تجاوزات، آلودگی کی روک تھام،صفائی،نکاسی آب، گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی،غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ اور دیگر شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں