سیالکوٹ:انسداد ڈینگی اجلاس ،سرویلنس تیز کرنے کا حکم

سیالکوٹ:انسداد ڈینگی اجلاس ،سرویلنس تیز کرنے کا حکم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی فاروق اکمل، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم چودھری، اسسٹنٹ کمشنرز، اینٹاما لوجسٹ، چیف افسران ایم سیز، ڈی ڈی ایچ اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،اینٹاما لوجسٹ، انسپکٹر ماحولیات، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، اور ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ڈینگی سرویلنس کا کام مکمل نہ کرنے پر سرزنش کی، انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے اپنا ڈیوٹی بھرپور انداز میں انجام سے کر عوام کی جان کا تحفظ یقینی بنائیں، اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ843 انڈور اور124 آوٹ ڈورٹیمیں سرویلنس میں تیزی لائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں