وزیرآباد:ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

وزیرآباد:ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

وزیرآباد(نا مہ نگار)ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکاندار لاکھوں کا سامان لے کر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور، 5 ماہ سے یومیہ فی دوکاندار اور خوانچہ فروش سے 300 روپے وصول کئے جاتے تھے ۔

پولیس سمیت ریلوے افسروں کی مبینہ ملی بھگت سے ریلوے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ،ٹھیکیدار محمد خان نے بتایا کہ 10فروری سے عدالت سے سٹے لے رکھا ہے اسکے باوجود ریلوے انتظامیہ کی طرف سے کارر وائی کی گئی ہے ۔ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے کا مبینہ جعلی لیٹر بھی جاری کیا گیا تھاپچھلے پانچ ماہ سے روزانہ پیسے وصول کر کے روزانہ دو نمبر رسید بھی دی جاتی تھی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایس ریلوے نے موقف میں کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔دکانداروں نے تجاوزات کے آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں