مولانا عبدالحنان صدیقی علما کونسل حافظ آباد کے امیر منتخب
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)جامع مسجد عثمانیہ میں حافظ لیاقت علی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقدہوا جس میں علما کونسل حافظ آباد ضلع کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔
اجلاس میں مولانا عبدالحنان صدیقی کو ضلعی امیر،علامہ احمد سعید اعوان سرپرست اور مولانا عبدالولی کو نائب امیر منتخب کیا گیا۔