ملزم کو فرار کروانے پراس کے برادر نسبتی کے خلاف مقدمہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ملزم کو فرار کروانے پراس کے برادر نسبتی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ زنا کے کیس میں ملوث طارق اپنے برادر نسبتی ایوب کی حویلی میں ہے ۔پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے برادر نسبتی نے شور مچاکر اس کو فرار کروادیا۔پولیس نے ایوب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔