گجرات :میرج ہالز میں ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

 گجرات :میرج ہالز میں ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

گجرات( نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں میرج ہالز میں ون ڈش پر عملدرآمد، مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنائیں۔

 خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائے ، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے افسران کے اجلاس کے دوران جاری کیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز افضل حیات، ظہیر لیاقت، اے سی فیصل مانگٹ بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ میرج ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی، مقررہ اوقات کی پابندی نہ کرنے ، کورونا ویکسی نیشن کے بغیر مہمانوں کو شرکت کی اجازت دینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ صورتحال ناقابل قبول ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں