شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا :حمید الدین اعوان

شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم  ہوگیا :حمید الدین اعوان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی کے رہنما حمید الدین اعوان نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

 جی ٹی روڈ اور دیگر روڈز پر گھنٹوں ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے .پسرور روڈ ،شیخوپورہ روڈ، حافظ آباد روڈ، جناح روڈ سے گزرنا محال ہے ، انہوں نے ڈی ای جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ فیلفور سی ٹی او کو تبدیل کر کے کسی اہل بندے کولگایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں