ون ڈش کی خلاف ورزیاں،وقت کی پابندی بھی نظر انداز
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے۔
سالم بکرے ’چڑے بیٹرے اور مختلف اقسام کی مچھلی ’پائے شادی کی تقریبات کی زنیت بننے لگے حکومت نے شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کی تواضع کیلئے ون ڈش اور تقریبات رات دس بجے سے پہلے ختم کرنے کا قانون لاگو کررکھا ہے شادی ہالوں میں جاری تقریبات تو مقررہ اوقات میں ختم ہوجاتی ہیں لیکن گلی محلوں میں ہونیوالی شادی بیاہ کی تقریبات نہ صرف رات گئے تک جاری رہتی ہیں علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔