کامونکے :دھند کے باعث حادثہ دو خواتین شدید زخمی

کامونکے :دھند کے باعث حادثہ دو خواتین شدید زخمی

کامونکے (نامہ نگار)دھند کے باعث ٹول پلازہ پر حادثہ دو خواتین شدید زخمی جبکہ تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔

ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور منی بس میں دھند کے باعث تصادم ہو گیا جس سے ثوبیہ اور شاہدہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ لاہور کا 31 سالہ شہزاد موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ گھنیاں کے نزدیک تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پھسل گئی اور وہ گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

دیگر ٹریفک حادثات میں ہڑڑ روڈ کی چھ سالہ عروج فاطمہ،ماڑی روڈ کا دس سالہ علی حمزہ،مسلم گنج کا 13سالہ علی رضا،واہنڈو کا50سالہ محمد حبیب اور شیش محل روڈ کا 50 سالہ ادریس شدید زخمی ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں