گالی گلوچ سے منع کرنے پر ملزم نے اینٹ سے حملہ کرکے نوجوان کی ہڈی توڑ دی

 گالی گلوچ سے منع کرنے  پر ملزم نے اینٹ سے حملہ  کرکے نوجوان کی ہڈی توڑ دی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گھر کے باہر گالی گلوچ کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اینٹ کے وار کرکے نوجوان کی ہڈی توڑ دی۔

تھانہ فیروز والہ پولیس کو روح الامین سکنہ جھنگی نے درخواست دی کہ گزشتہ روز علی رضا گھر کے باہر کھڑے ہوکر بے ہودہ گالیاں نکال رہا تھا کہ چھوٹے بھائی حمزہ نے منع کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور اینٹ اٹھا کہ بھائی پر حملہ کردیا۔اینٹ کے وار کرکے بھائی کی ٹانگ توڑ دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں