ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے گوجرانوالہ روڑ کی تعمیر کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے گوجرانوالہ روڑ کی تعمیر کا جائزہ لیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا نے نئے ڈی ایچ کیوہسپتال ،یونیورسٹی کی سائٹ کا دورہ کیا اور نو ارب روپے کی لاگت سے بننے والی گوجرانوالہ روڑ کی تعمیر کا جائزہ لیا اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگز کے افسران نے انہیں تینوں منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر ہائی ویز کے افسروں کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی تعمیر وترقی کے ویژن کی تکمیل کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے 9ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جانے والے حافظ آباد،گوجرانوالہ روڑ کی تعمیرکا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اہم اور میگا پراجیکٹ کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام زرائع آمد و رفت کی بہتر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں