نامعلوم ملزموں کی سٹرک پر درخت پھینک کر کار پر فائرنگ

نامعلوم ملزموں کی سٹرک پر  درخت پھینک کر کار پر فائرنگ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )نامعلوم ملزموں کی سٹرک پر درخت پھینک کر کار پر فائرنگ ۔

 تھانہ صدرڈسکہ کے علاقہ کوٹلی سنبلہ کا رہائشی ذکاء اﷲ اپنے دوست علی حسن کے ہمراہ کندن سیان سے اپنے گاؤں جارہا تھا کہ شاہراہ عام پر نامعلوم ملزمان نے کیکر کا درخت کاٹ کر پھینکا ہوا تھا گاڑی آہستہ ہونے پر ملزموں نے فائرنگ شروع کردی جس سے گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں