ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

ڈکیتی کی وارداتوں میں  ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

 کوٹلی لوہاراں پولیس نے احسن گینگ کے محمد احسن، شہباز، طلحہٰ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو لاکھ 60 ہزار روپے نقدی، 6موبائل اور 2پسٹل برآمد کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ڈکیتی، راہزنی کی 18 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ملزمان کی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں