اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے :خرم شہزاد

 اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر رہے :خرم شہزاد

گجرات( نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہاہے ریونیو پولیس کمیٹیاں فعال انداز میں کام کررہی ہیں اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔

 ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی نعمان اکبر وڑائچ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کمیٹی کو اب تک مجموعی طور 107 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں 88 پر عملدارآمد مکمل کرکے اوورسیز کمیشن پنجاب کو واپس بھجوادی گئی ہیں جبکہ 19 شکایات پر کام جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات پر تیزی سے کار روائی کیلئے ضلع میں ریونیو، پولیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، اوورسیزکی فیملیز اور انکے پراپرٹیرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں