سیالکوٹ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار تحصیل انتظامیہ اور سول ڈیفنس کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں شہری غیر محفوظ فلاحی تنظیموں نے وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا ۔
سیالکوٹ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کی بھرمار دکاندار مسافر گاڑیوں کے سلنڈروں میں گیس بھرتے اور گلی گلی محلہ محلہ منی پٹرول پمپوں کی سرعام بھرمار دکھائی دیتی ہے جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے تحصیل انتظامیہ اور سول ڈیفنس بڑے سانحہ کے انتظار میں مبینہ طور پر خواب خرگوش میں دکھائی دیتے ہیں ۔