کارپوریشن کے 69ڈیلی ویجز ملازمین مستقل
گو جرانوالہ( سٹی رپورٹر )پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی54رضوان اسلم بٹ نے چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن خواجہ عمران صفدر کے ہمراہ 69ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس موقع پر رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ میرا مشن صرف اپنے شہر کی خو بصورتی اور بہتری ہے جس میں اہم کردار سینی ٹیشن ملازمین کا بھی ہو تا ہے جو آندھی بارش ، سخت دھوپ میں سڑکوں گلیوں کی صفائی ستھرائی میں اپنی ڈیو ئی سرانجام دیتے ہیں ان کی خدمات ہمارے لیے قابل ستائش ہیں،اس لیے آج مجھے بے حد خو شی محسوس ہورہی ہے کہ میری کو ششوں سے ان کو ان کے حقوق ملے ہیں اور میری یہ بھر پور کو شش ان کے لیے خدمات آئندہ بھی جاری رکھوں ۔
اس موقع پر چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر نے کہا کہ ایماندار اور محنتی ملازمین ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔