نہری پانی چوری کرنے پر 4افراد کیخلاف مقدمات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انور یسٰین ڈویژنل کینال آفیسر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ نہری پانی چوری کرنے والے قومی مجرم ہیں جو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے علاو ہ ٹیل کے زمینداروں کی حق تلفی بھی کرتے ہیں کیونکہ اس سے فصلوں کی پیداوار میں کمی ہوتی ہے
اس لئے پانی چوروں کے خلاف کارر وائی بلاتفریق جاری ہے اس سلسلے میں چار افراد عبدالرحمن، ابراہیم، محمد مالک اور اشفاق کے خلاف مقامی مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں ۔