جی مگنولیا پارک گوجرانوالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری

جی مگنولیا پارک گوجرانوالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جی مگنولیا پارک گوجرانوالہ سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے تخمینہ کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ رقم کی ادائیگی کے بعد4سے 6ماہ کے عرصہ میں منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے گا ۔

اس بات کا اعلان ڈائریکٹر مظاہر بیگ نے جی مگنولیا پارک گوجرانوالہ کے ڈیلرز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر چیئرمین غوثیہ بلڈرز احسن اقبال جمیل کا پیغام پڑھ کرسنایا ۔

انہوں نے کہا کہ انشااﷲ جلد از جلد جی مگنولیا پارک میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔، ملک میں پہلی بار کسی پرائیویٹ کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں فلائی اوور برج بنایا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں