گوجرانوالہ کے 900صنعتی مزدور، ورکر ویلفیئر گرانٹ سے محروم

گوجرانوالہ کے 900صنعتی مزدور، ورکر ویلفیئر گرانٹ سے محروم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے 900 صنعتی مزدور، ورکر ویلفیئر گرانٹ سے محروم ،گزشتہ 4 سال کے دوران کیسز کی منظوری نہ مل سکی مختلف اعتراضات لگانا معمول بن گیا جس کے باعث صنعتی مزدور میرج گرانٹ ،ڈیتھ گرانٹ اور سکالر شپ کے حصول کیلئے ذلیل وخورار ہونے پر مجبور ہیں۔

 محکمہ لیبر گوجرانوالہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے دعوئے کئے گئے پنجاب حکومت نے مزدور کو میرج گرانٹ کیلئے 2لاکھ ،ڈیتھ گرانٹ کیلئے 6لاکھ اور سکالر شپ کیلئے 19ہزار200روپے مقرر کئے گئے گوجرانوالہ کی فیکٹریوں ،کارخانوں میں کام کرنیوالے 900 سے زائد مزدوروں نے درخواستیں جمع کرائیں لیکن متعدد بار اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیئے جاتے ہیں۔

مزدور رہنماؤں شاہد غفاری ،نعیم بٹ ،میاں فرزند ،قمر منیر بٹ ،حاجی اسلم چوہان اور دیگر نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق ڈیتھ اور میرج گرانٹ منظور کرے اور تاخیری حربے استعمال کرنیوالے افسروں ،ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار کرے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں