گو جرانوالہ میں روزانہ تجاوزات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سہیل فاضل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شبیر احمد بٹ کی زیر صدارت سی ٹی او آفس گوجرانوالہ میں تجاوزات کے تدارک کے لئے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔
جس میں سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر،ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مدثر حسن،مہتمم تھانہ کوتوالی اور ٹریفک کے ڈی ایس پی نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ،ابتدائی طور پر شہر کے مین جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ہٹایا جائے گا،اس حوالہ سے میونسپل کارپوریشن،متعلقہ تھانہ پولیس اور ٹریفک پولیس پر مشتمل سکواڈ تشکیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو کہ مشترکہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کریں گے ۔