پولیس 7ہزار مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کرا سکی

پولیس 7ہزار مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کرا سکی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ پولیس 2021 کے 7 ہزار چالان سماعت کے لئے عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ۔

 جمع نہ کروائے جانے والے چالانوں میں بڑی تعداد میں منشیات فروشی کے مقدمات ہیں ۔ سیشن جج خالد بشیر شیخ کی زیر صدارت ہونے والے کریمینل جسٹس کو آر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے سات ہزار مقدمات کے چالان جمع نہ کروائے جانے کی نشاندہی کی ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے یقین دہانی کروائی تھی کہ ان مقدمات کو چیکنگ کے بعد سماعت کے لئے بھجوا دیا جائے گا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں