سیالکوٹ :17ایس ایچ اوز سمیت 40 ملازمین کو سزائیں

سیالکوٹ :17ایس ایچ اوز سمیت 40 ملازمین کو سزائیں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کا عمل جاری ہے ۔

پولیس لائنز میں اردل روم کے دوران 17 ایس ایچ اوز سمیت 40 ملازمین کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ 5 اہلکار نوکری سے فارغ کر دئیے گئے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس لائنز سیالکوٹ میں اردل روم کے دوران حوالات سے فرار پر4 ملازمین کو محکمہ سے برخاست کر دیا جبکہ انسپکٹر احسان اﷲ ٹیپو کی محکمہ سے برخاستگی کے لئے آرپی او گوجرانوالہ کودرخواست کر دی گئی ہے ۔

مجموعی طور پر 17 ایس ایچ اوز سمیت 40 ملازمیں کو غیر تسلی بخش کارکردگی، ناقص تفتیش، غیر حاضری و دیگر محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں سروس ضبطی، سنشور اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں