واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن چالو کرنے اور کھلے مین ہول فوری کور کرنے کا حکم

واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن چالو کرنے اور کھلے مین ہول فوری کور کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایم ڈی واسا عامر عزیز نے تمام ڈسپوزل سٹیشن فوری چالو کرنے اور کھلے مین ہول فوری کورکرنے کا حکم دے دیا اور15 دن کے اندرتمام ڈسپوزل سٹیشن کے کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

کھلے مین کے باعث حادثے کی صورت میں ایم ڈی اپنی مدعیت میں خود متعلقہ افسر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے یہ بات اہم ڈی واسا عامر عزیز نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈائریکٹر انجینئرنگ کا شان حفیظ بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ توصیف احمد تمام اسسٹنٹ انجینئرزاور متعلقہ افسروں نے شرکت کی ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر و مرمت کا کام 15 یوم کے اندر اندر مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے سختی سے یہ بھی ہدایات دی تمام کھلے مین ہول کو فوری طور پر پر بند کیا جائے اور عوام الناس کی شکایات کو 24 گھنٹے کے اند ر اندر حل کی جائیں۔ اور اس سلسلہ میں ڈیلی پراگریس رپورٹ پیش کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں