سلطان طبیہ کالج میں حجامہ سپشلائزیشن ڈپلومہ کورس کا آغاز

سلطان طبیہ کالج میں حجامہ  سپشلائزیشن ڈپلومہ کورس کا آغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ممبر نیشنل کونسل فار طب حکیم ضیا اللّٰہ فتح گڑھی اور ڈاکٹر شوکت علی چودھری چیئرمین سلطان طبیہ کالج نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

ہمیں بطور طبیب اللّٰہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی ہے ، جدیدطب کے مقابلے میں طبی نبوی ؐ میں آج بھی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج موجود ہے اس طریقہ میں سستا علاج دستیاب ہے ،حقیقت تو یہ ہے کہ نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل کرنے میں کئی بیماریاں پیدا ہی نہیں ہوتیں ، حکیم اللّٰہ تعالیٰ کی ایک صفت ہے ، اﷲ تعالیٰ جس کو حکمت عطا کرتا ہے اسے خیر کثیر عطا کرتا ہے ، کالج ماں کی سی حیثیت رکھتا ہے اور ماں کبھی بھی اپنے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑتی۔ پاکستان طبی کانفرنس کی کاوشوں سے نیشنل کونسل فارطب کی منظوری سے حجامہ سپشلائزیشن ڈپلومہ کورس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں