حافظ آباد:ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

حافظ آباد:ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ  کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

حافظ آباد (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر تو قیر الیا س چیمہ نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھا۔

ایکسین بلڈنگز محمد علی صادقانی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن ، تیمور ابو بکر چٹھہ سمیت دیگر افسر بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سنگ بنیاد کے مو قع پر دفتر کے تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ تعمیر اتی کام کو کوالٹی کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے ،منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں