اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،نیلامی کا جائزہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ماہین فاطمہ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے موقع پر موجود رہیں۔
نائب تحصیلدار سمبڑیال نصراﷲ خان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر حسین باگڑی بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آڑھتیوں اور خریداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اے سی ماہین فاطمہ نے ریٹ لسٹوں کے تعین اور جاری ریٹس پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا ۔