وزیراعظم یوتھ لون سکیم امیدکی نئی کرن ثابت ہوگی :شیخ فیصل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا ہے ۔۔۔
کہ وزاعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ کو باعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے جو سکیم شروع کی ہے اسکے قرضوں کی واپسی کا دورانیہ 7سال کا ہو گا۔بلاشبہ یہ سکیم نوجوان نسل کیلئے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوگی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طورپران قرضوں کے اجراء کو ممکن بنایا جائے ۔