فواد چودھری نے آئینی ادارے کے سربراہ کو دھمکیاں دیں :صغیربٹ

فواد چودھری نے آئینی ادارے کے  سربراہ کو دھمکیاں دیں :صغیربٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ نے بختاور بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔۔

کہاکہ  فواد چودھری کی جانب سے جس طرح ایک آئینی ادارے کے سربراہ کو دھمکیاں دی گئیں جس پر قانون حرکت میں آیا اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ،عمران خان اور ان کے حواریوں کی جانب سے بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا گیا ہے ، پاکستانی نوجوان باشعور ہیں اور وہ جھوٹے شیخ چلی کی فرضی کہانیوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ نوجوان اب نا اہل نیازی کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

 ،تقریب کا اختتام پر بختاور بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں