نہر سے ریت چوری کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ

نہر سے ریت چوری کرنے والے  افراد کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بی آر بی نہر سے ریت چوری کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی میں پولیس نے ایس ڈی او انہار کی رپورٹ پر بی آربی نہر سے سرکاری ریت غیر قانونی طور پر ٹرالیوں میں بھر کے لیجانیوالے وحید حسین سمیت5افرا د کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں