صبا عادل کے 4ہسپتالوں کے دورے ،طبی سہولیات کا جائزہ

صبا عادل کے 4ہسپتالوں کے دورے ،طبی سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز پنجاب صبا عادل نے گوجرانولہ کے 4 ہسپتالوں کے اچانک دورے کئے۔۔۔

 اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صباعادل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی، رورل ہیلتھ سنٹر ایمن آباد، بنیادی مرکز صحت اروپ اور بنیادی مرکز صحت اوٹاوا کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ اور فارمیسی میں دستیاب ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز کا کہنا کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا اولین فرض ہونا چاہیے ۔مریضوں کو علاج معالجہ میں شکایات کی صورت میں ایم ایس یا انچارج ذمہ دار ہوگا۔صبا عادل نے ہدایت کی کہ ان ہیلتھ فیسلیٹیز میں ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کا ریکارڈ اپڈیٹ کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔صبا عادل نے کہا کہ تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں بلڈ بینکوں کو فعال کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور بنیادی مراکز صحت اروپ اور اوٹاوہ میں جدید الٹراساؤنڈ کی سہولیات 24 گھنٹے موجود ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز نے رورل ہیلتھ سنٹر کامونکی میں خراب ایکسرے مشین، لائٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے اور صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اورایم ایس ڈاکٹر نئیر مشینری اور واش رومز کی مرمت اور صفائی کی صورتحال بہتر کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں