فوڈسیفٹی ٹیم کاچھاپہ ،معروف گھی ملز اصلاحات تک بند

فوڈسیفٹی ٹیم کاچھاپہ ،معروف  گھی ملز اصلاحات تک بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع آئل اینڈ گھی ملز پر چھاپہ مارا تو صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔

گندے ٹوٹے فرش پر دھول مٹی کے ساتھ پیکنگ میٹریل رکھا گیا تھا جبکہ سٹوریج ایریا میں منشیات کی موجودگی، مکڑیوں کے جالے ، کیڑے اور چوہوں کی بھرمار پائی گئی۔ ناقص آئل فلٹر کے استعمال اور ریکارڈ عدم دستیاب پایا گیا جس پر معروف گھی ملز کو اصلاحات تک بند کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں