فرانس پلٹ فیملی سے ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار ،15لاکھ بر آ مد

 فرانس پلٹ فیملی سے ڈکیتی کا دوسرا  ملزم بھی گرفتار ،15لاکھ بر آ مد

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے فرانس پلٹ فیملی کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے دوسرے ملز م کو بھی گرفتار کرلیا ،15لاکھ روپے مزید برآمد کرلئے گئے ۔

،مسمی عطا الہٰی ولد ریاست خاں ساکن کھاریاں کو اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آئے اورائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے چک سکندر روڈسروانی چوک کے مقام پرنامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی کو روک کرگن پوائنٹ پر قیمتی سامان اور نقدی چھن لی تھی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گینگ کے دوسرے کارندے محمد علی ولد ثنا اﷲ ساکن لاہور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں