ڈسکہ :صفائی کاٹھیکہ نجی کمپنی کودینے کیخلاف سینٹری ورکرز کی کام چھوڑہڑتال
ڈسکہ(نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سینٹری ورکرز نے شہر کی صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کودینے پر کام چھوڑ ہڑتال کردی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداﷲ خرم نیازی نے ڈسکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی بڑھتی ہوئی شکایات پر شہر کی صفائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کا اعلان کیا ہے جس کیخلاف میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے سینٹری ورکرز نے کام چھوڑ ہڑتال کردی اورانکا کہنا تھا کہ ہم کمیٹی کے ملازمین ہیں ،کسی پرائیویٹ کمپنی کیساتھ کام نہیں کرینگے ہمیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں ہی رہنے دیاجائے جب تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیاجائیگا ہم ہڑتال جاری رکھیں گے ۔