راہوالی :آرائیں برادری کی ڈی سی کالونی الیکشن میں یونٹی گروپ کی حمایت
راہوالی (نامہ نگار)آرائیں برادری کے اکابرین نے ڈی سی کالونی انتخابات میں یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔۔
ڈی سی کالونی انتخابات میں یونٹی گروپ کی جانب سے نامزد امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبران میاں محمد کبیر،حاجی عرفان اقبال مہر پر بھرپور اعتماد کا اظہار،سوسائٹی کی فلاح وبہبود کے لیے آرائیں برادری یونٹی گروپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آرائیں برادری گوجرانوالہ کے صدر چودھری وسیم کے بڑے بھائی صدیق مہر،میاں عتیق ،عبدالرؤف عطا،ڈاکٹر فرزند،میاں عبدالحئی خالد،میاں ارشد علی،میاں سلیم و دیگر نے یونٹی گروپ کی کارنر میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔