سیالکوٹ میں نشہ آور ٹیکوں اور سیرپ کی سرعام فروخت

سیالکوٹ میں نشہ آور ٹیکوں اور سیرپ کی سرعام فروخت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح میں نشہ آور ٹیکوں اور سیرپ کی سرعام فروخت جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ۔۔۔

سیالکوٹ میں میڈیکل سٹور مالکان ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔ نشہ آور ادویات کے باعث نشے کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے ۔ تفریحی مقامات سمیت مختلف علاقوں کے گلی محلے ، نشئیوں سے بھر گئے ہیں۔ چوریوں اور سٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں